• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیّہ . جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند

webmaster by webmaster
ستمبر 6, 2025
in جنوبی پنجاب, لیہ نیوز
0
لیّہ . جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند

لیّہ(صبح پاکستان )
جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند،
اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام
آنکھ پُرنم اور ہر دل سرور و مسرت سے لبریز۔
عید میلاد النبی ﷺ کی عظیم الشان اور مرکزی محفل عشق و عقیدت کے ساتھ میلاد گراونڈ میں منعقدہوئی۔ میلاد گراونڈ کو آمدمصطفی مرحبا کے بینرزاور ددیدہ زیب جھنڈیوں سے سجایاگیا ۔محفل میں پانچ ہزار نشستوں کا اہتمام کیا گیامگر عاشقانِ مصطفیٰ کے والہانہ جذبے کے آگے یہ کرسیاں کم پڑ گئیں۔محفل میں نعت رسول مقبول کی صداؤں سے حاضرین کے قلوب عشقِ محمدی سے سرشار ہو گئےفضا میں "یا رسول اللہ ﷺ” کی صدائیں گونج اُٹھیں۔ محفل میں علاقہ بھر کے عاشقانِ رسول کا جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔محفل میں میں علاقہ کی معروف مذہبی شخصیت پیر سید سبط الحسنین شاہ گیلانی نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد شاہد ملک، شبیر احمد ڈوگر ،سابق ممبران اسمبلی سید ثقلین شاہ بخاری اور سید رفاقت علی گیلانی ،اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان ، ڈی ایس پی صدر عمران خورشید ،ضلعی صدر پی ایم ایل این مہر اسلم سمراء،سی او ایم راشدعزیز غزنوی، صدر انجمن تاجران محمد اظہر ہانس، چیئرمین حاجی تنویر احمد خان،صدرپریس کلب محسن عدیل چوہدری،صدر اپیکاشعیب جیلانی دھول،سماجی شخصیت مہرطفیل لوہانچ ودیگر موجودتھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت،قصیدہ بردہ شریف،پرچم کشائی،قومی ترانہ سے کیاگیا۔اس موقع پرخطاب کرتےہوئے سابق ایم این سے سیدثقلین شاہ بخاری نے کہاکہ اس طرح کی محافل دراصل ہماری محبتِ رسول کے اظہار کا ذریعہ ہیں حضور کی ولادت سے کائنات میں نور ہی نور پھیل گیا اور اندھیروں کا خاتمہ ہوا آج امت مسلمہ کے لیے لازم ہے کہ وہ حضور کی سیرتِ طیبہ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائےاگر ہم سیرت النبی کو اپنالیں تو دنیا و آخرت میں کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہدملک نےکہاکہ حضور اکرم کی ذاتِ اقدس پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہےآج کادن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم اخوت، مساوات، انصاف اور بھائی چارے کے اصولوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں سیرت النبی ہمیں امن و محبت، خدمتِ خلق اور ایثار کا درس دیتی ہے یہی تعلیمات دنیا میں قیامِ امن اور ترقی کی ضمانت ہیں۔سابق ایم پی اے سیدرفاقت علی گیلانی نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم کی ولادت سے کائنات کی فضائیں جگمگا اٹھیں نبی اکرم کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ہم اپنی ذاتی، سماجی اور قومی زندگی میں کامیاب ہو سکتے ہیں حضور کی سیرت ہمارے لیے دنیا و آخرت کی نجات کا واحد راستہ ہے ۔ مفتی احمد رضا اعظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری کامیابی اسی میں ہے کہ ہم اپنی زندگیاں دین اسلام کے مطابق بسر کریں سیرت النبی ہمیں اخوت، محبت، برداشت اور انصاف کا درس دیتی ہے، یہی وہ اوصاف ہیں جو معاشرے میں حقیقی امن اور سکون کی ضمانت ہیں ۔شیخ محمد اشرف چشتی، قاری محمد یاسین نے کہاکہ جشن عیدمیلاد النبی کا بابرکت مقدس اور پاکیزہ یوم سعید اس امر کا متقاضی ہے کہ ختم الرسول نبی آخری الزمان کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونے کے لیے تجدید عہدکریں۔ آنے والے تمام شرکاء میں شیرینی تقسیم کی گئیں آخر میں پیر سید سبط الاحسنین شاہ گیلانی نے دعا کروائی یوم دفاع کی مناسبت سے وطن عزیز کی حفاظت کے لئے بھی دعا مانگی گئی۔ ختم نبوت چوک پرفیتہ کاٹ کرجلوس کا باقاعدہ افتتاح کیاگیاجو روایتی راستے ہوتا ہوا پرامن طریقہ سے اختتام پذیر ہوا شرکاء ریلی کے لئے 105 دیگوں کا خصوصی اہتمام کیاگیا ۔میلاد کمیٹی کے منتظمین شیخ محمد اشرف چشتی، قاری محمد یاسین،حاجی احمدکلاسرہ نے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔تحصیل چوبارہ اور تحصیل کروڑ میں بھی عیدمیلاد کے حوالے سے جلوس و ریلیاں نکالی گئی جن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنررز محبوب اقبال ہنجرااور نعمان محمود نے کی۔

Tags: layyah news
Previous Post

لیہ ۔ریسکو نوجوانوں کی قابل فخحر کارکردگی ۔بے ہو ش رکشہ مریض کی خطیر رقم ورثا کے حوالہ کرد ی

Next Post

پی ایچ اے ملتان جلالپور میں سیلاب زدگان کی امدادی سرگرمیوں میں انتظامیہ کے شا نہ بشانہ مصروف عمل

Next Post
پی ایچ اے ملتان جلالپور میں سیلاب زدگان کی امدادی سرگرمیوں میں انتظامیہ کے شا نہ بشانہ مصروف عمل

پی ایچ اے ملتان جلالپور میں سیلاب زدگان کی امدادی سرگرمیوں میں انتظامیہ کے شا نہ بشانہ مصروف عمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

لیّہ(صبح پاکستان )
جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند،
اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام
آنکھ پُرنم اور ہر دل سرور و مسرت سے لبریز۔
عید میلاد النبی ﷺ کی عظیم الشان اور مرکزی محفل عشق و عقیدت کے ساتھ میلاد گراونڈ میں منعقدہوئی۔ میلاد گراونڈ کو آمدمصطفی مرحبا کے بینرزاور ددیدہ زیب جھنڈیوں سے سجایاگیا ۔محفل میں پانچ ہزار نشستوں کا اہتمام کیا گیامگر عاشقانِ مصطفیٰ کے والہانہ جذبے کے آگے یہ کرسیاں کم پڑ گئیں۔محفل میں نعت رسول مقبول کی صداؤں سے حاضرین کے قلوب عشقِ محمدی سے سرشار ہو گئےفضا میں "یا رسول اللہ ﷺ" کی صدائیں گونج اُٹھیں۔ محفل میں علاقہ بھر کے عاشقانِ رسول کا جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔محفل میں میں علاقہ کی معروف مذہبی شخصیت پیر سید سبط الحسنین شاہ گیلانی نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد شاہد ملک، شبیر احمد ڈوگر ،سابق ممبران اسمبلی سید ثقلین شاہ بخاری اور سید رفاقت علی گیلانی ،اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان ، ڈی ایس پی صدر عمران خورشید ،ضلعی صدر پی ایم ایل این مہر اسلم سمراء،سی او ایم راشدعزیز غزنوی، صدر انجمن تاجران محمد اظہر ہانس، چیئرمین حاجی تنویر احمد خان،صدرپریس کلب محسن عدیل چوہدری،صدر اپیکاشعیب جیلانی دھول،سماجی شخصیت مہرطفیل لوہانچ ودیگر موجودتھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت،قصیدہ بردہ شریف،پرچم کشائی،قومی ترانہ سے کیاگیا۔اس موقع پرخطاب کرتےہوئے سابق ایم این سے سیدثقلین شاہ بخاری نے کہاکہ اس طرح کی محافل دراصل ہماری محبتِ رسول کے اظہار کا ذریعہ ہیں حضور کی ولادت سے کائنات میں نور ہی نور پھیل گیا اور اندھیروں کا خاتمہ ہوا آج امت مسلمہ کے لیے لازم ہے کہ وہ حضور کی سیرتِ طیبہ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائےاگر ہم سیرت النبی کو اپنالیں تو دنیا و آخرت میں کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمدشاہدملک نےکہاکہ حضور اکرم کی ذاتِ اقدس پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہےآج کادن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم اخوت، مساوات، انصاف اور بھائی چارے کے اصولوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں سیرت النبی ہمیں امن و محبت، خدمتِ خلق اور ایثار کا درس دیتی ہے یہی تعلیمات دنیا میں قیامِ امن اور ترقی کی ضمانت ہیں۔سابق ایم پی اے سیدرفاقت علی گیلانی نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم کی ولادت سے کائنات کی فضائیں جگمگا اٹھیں نبی اکرم کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ہم اپنی ذاتی، سماجی اور قومی زندگی میں کامیاب ہو سکتے ہیں حضور کی سیرت ہمارے لیے دنیا و آخرت کی نجات کا واحد راستہ ہے ۔ مفتی احمد رضا اعظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری کامیابی اسی میں ہے کہ ہم اپنی زندگیاں دین اسلام کے مطابق بسر کریں سیرت النبی ہمیں اخوت، محبت، برداشت اور انصاف کا درس دیتی ہے، یہی وہ اوصاف ہیں جو معاشرے میں حقیقی امن اور سکون کی ضمانت ہیں ۔شیخ محمد اشرف چشتی، قاری محمد یاسین نے کہاکہ جشن عیدمیلاد النبی کا بابرکت مقدس اور پاکیزہ یوم سعید اس امر کا متقاضی ہے کہ ختم الرسول نبی آخری الزمان کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہونے کے لیے تجدید عہدکریں۔ آنے والے تمام شرکاء میں شیرینی تقسیم کی گئیں آخر میں پیر سید سبط الاحسنین شاہ گیلانی نے دعا کروائی یوم دفاع کی مناسبت سے وطن عزیز کی حفاظت کے لئے بھی دعا مانگی گئی۔ ختم نبوت چوک پرفیتہ کاٹ کرجلوس کا باقاعدہ افتتاح کیاگیاجو روایتی راستے ہوتا ہوا پرامن طریقہ سے اختتام پذیر ہوا شرکاء ریلی کے لئے 105 دیگوں کا خصوصی اہتمام کیاگیا ۔میلاد کمیٹی کے منتظمین شیخ محمد اشرف چشتی، قاری محمد یاسین،حاجی احمدکلاسرہ نے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔تحصیل چوبارہ اور تحصیل کروڑ میں بھی عیدمیلاد کے حوالے سے جلوس و ریلیاں نکالی گئی جن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنررز محبوب اقبال ہنجرااور نعمان محمود نے کی۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.